چاند گرہن
چاند گرہن کیا ہے اور کیوں ہوتا ہے
چاند گرہن اس وقت ہوتا ہے جب زمین چاند اور سورج کے درمیان آ جاتی ہے، جس سے چاند پر سورج کی روشنی نہیں پڑتی اور چاند نظر نہیں آتا۔ چاند گرہن کبھی جزوی ہوتا ہے اور کبھی پورا۔
یہ اس کی گردش پر منحصر ہے۔ ناسا کے مطابق چاند گرہن کے دوران چاند زمین کے سائے میں آ جاتا ہے لیکن اس کے باوجود کچھ روشنی چاند پر پہنچتی رہتی ہے۔
چاند گرہن کے دوران سورج کی روشنی زمین کی فضا سے گزر کر چاند پر پڑتی ہے اسی وجہ سے گرہن کے دوران چاند سرخ نظر آتا ہے جسے ’خونی چاند‘ بھی کہا جاتا ہے۔ ناسا کے مطابق مکمل چاند گرہن کبھی کبھار ہی ہوتا ہے لیکن جزوی گرہن سال میں دو مرتبہ ہوتا ہے۔
سورج گرہن
سورج گرہن کیا ہے اور یہ کیوں ہوتا ہے
سورج گرہن دراصل اس وقت ہوتا ہے جب چاند گردش کے دوران زمین اور سورج کے درمیان آجائے. اس طرح سورج کی روشنی زمین پر نہیں پہنچتی اور زمین چاند کے ساے میں آ جاتی ہے سورج گرہن بھی کبھی جزوی اور کبھی مکمل ہوتا ہے
چاند گرہن اور سورج گرہن سے بہت سی توہمات وابستہ ہیں جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں
اسلام اور گرہن
سورج گرہن کے وقت پڑھی جانے والی نماز کو نماز کسوف کہتے ہیں
چاند گرہن کے وقت پڑی جانے والی نماز کو نماز خسوف کہتے ہیں
